اردو

urdu

ETV Bharat / city

بانڈی پورہ میں جل شکتی ابھیان کے تحت ریلی - کشمیر

ملکی سطح پر چلائی جا رہی ’’جل شکتی ابھیان‘‘ مہم کے تحت شمالی ضلع بانڈی پورہ میں پانی کے تحفظ اور اس سے متعلق عوامی بیداری کے تحت ضلع کے نوپورہ چوک سے شیر کشمیر اسٹیڈیم تک ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

بانڈی پورہ میں جل شکتی ابھیان کے تحت ریلی کا اہتمام

By

Published : Jul 16, 2019, 1:08 PM IST

نمائندے کے مطابق ریلی میں مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے طلبہ و طالبات اور محکمہ تعلیم سے وابستہ افسران نے شرکت کی۔

بانڈی پورہ میں جل شکتی ابھیان کے تحت ریلی کا اہتمام

ریلی میں شامل اسکولی بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ’’پانی بچاؤ‘‘ کے نعرے درج تھے۔

یہ ریلی ضلع انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بانڈی پورہ کے باہمی اشتراک سے منعقد کی گئی۔

تقریب کے دوران مقررین نے پانی کے صحیح استعمال، اور اس قدرتی تحفے کے زیاں سے بچنے پر زور دیا۔

دریں اثناء تقریب میں محکمہ پی ایچ ای کے ملازمین و افسران (جو جل شکتی ابھیان پروگرام کے منتظمین تھے) تقریب میں غیر حاضر رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details