وادی کے دوسرے علاقوں کے ساتھ ساتھ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھی جمعہ کی شام سے ہی بارش اور سردی کی لہر کا سلسلہ جاری ہے۔
دریں اثنا سرحدی علاقے گریز میں چار سے پانچ انچ تک برف باری کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ جس کے باعث اس علاقے میں وقت سے پہلے درجہ حرارت میں بہت کمی واقع ہوئی ہے۔
بانڈی پورہ: گریز میں چار سے پانچ انچ تک برف باری یہ بھی پڑھیں: ترال: بالائی علاقوں میں برفباری شروع
سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بانڈی پورہ کی اطلاع کے مطابق رازدان ثاپ پر برف باری کی وجہ سے بانڈی پورہ گریز روڈ پر فی الحال آمد و رفت بند کی گئی ہے جب کہ داور اور تلیل رابطہ روڈ کی صورتحال بھی کچھ اسی طرح کی رہے گی۔