اردو

urdu

ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے پودے تقسیم - محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے پودے تقسیم کیے گئے

ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے پودے تقسیم کیے گئے۔

بانڈی پورہ: محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے پودے تقسیم
بانڈی پورہ: محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے پودے تقسیم

By

Published : Mar 16, 2021, 3:40 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے پودے تقسیم کیے گئے۔ تو وہیں بہار کی آمد کے ساتھ ہی پودے لگانے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔

بانڈی پورہ: محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے پودے تقسیم

اس حوالے سے محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے سمبل میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ساتھ ہی اس پروگرام میں پودے لگانے کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔

اس دوران باغات سے وابستہ کاشتکاروں کے درمیان بہت ہی کم قیمت پر پودے تقسیم کیے گئے، اس مہم کا آغاز سب ڈویجنل ہارٹیکلچر افسر ڈاکٹر شکیل الرحمٰن کی جانب سے کیا گیا۔

وہیں مختلف علاقوں میں کاشتکاروں کے لئے پودے میسر رکھے جائیں گے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہو سب ڈویجنل ہارٹیکلچر افسر ڈاکٹر شکیل الرحمٰن نے بتایا کہ شمیر میں بہار کی آمد ہے اور اس موقع پر شجر کاری کا سلسلہ شروع ہوتا ہے، اس سلسلے میں ہم کاشتکاروں کو الگ الگ قسم کے پودے فراہم کرتے ہیں اور وہ بھی بہت ہی کم قیمت پر انہیں فراہم کیے جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details