شمالی کشمیر کے حاجن بانڈی پورہ میں پیر کے روز کورونا وائرس میں مبتلا پائے جانے کے بعد مشتبہ 52 افراد میں سے 40 افراد کے نمونوں کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے جس کے بعد انہیں گھر رخصت کیا جارہا ہے۔ جبکہ 12 دیگر کو فی الحال نگرانی میں رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل حاجن بانڈی پورہ میں سات افراد کووڈ 19 میں مبتلا پائے گئے جس کے ساتھ ہی حکام نے متاثرین کے قریبی راشتہ دار اور ان کے ساتھ قریبی روابط رکھنے والے افراد جن کی تعداد 52 تھی کو سرینگر کے سکمز اور دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے ٹیسٹ اور دیگر طبی لوازمات پور ے کیے گئے۔
کورونا وائرس: 52 افراد میں 40 کے ٹیسٹ منفی ضلع میں پیر کو اس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب ان 52 افراد میں سے 40 ٹیست منفی نکلے-
بتادیں کہ ان 40 افراد کو اب واپس گھر بھیجا جائے گا اور انہیں وہاں اپنے گھروں میں ہی فلحال قرنطینہ کے لئے رکھا جائے گا- تاہم دیگر بارہ کے ٹیسٹ آنا باقی ہے جن کو فی الحال ہسپتالوں میں ہی رکھا گیا ہے۔
بلاک میڈیکل آفیسر حاجن اعجاز احمد نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حاجن میں گذشتہ روز جن 52 مشتبہ افراد کو کورنٹین کیلئے سکمز اور دیگر جگہوں پر رکھا گیا تھا۔ ان میں سے 40 کے قریب مشتبہ کیسوں کے نتائج منفی نکلے ہیں اور اب ان کو ہسپتال سے گھر رخصت کیا جارہا ہے۔