اس موقع پر کاروان اسلامی سے وابستہ علماء کرام، طلاب علم اور اسکالرز نے تقاریر و مقالات پڑھے اور عالم اسلام میں اس وقت درپیش مسائل پر گفتگو کی۔
بانڈی پورہ میں شاہ جیلان کانفرنس - کشمیر
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ترگام سوناواری میں کاروان اسلامی انٹرنیشنل کے اہتمام سے بارہویں سالانہ شاہ جیلان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
بانڈی پورہ میں شاہ جیلان کانفرنس کا اہتمام
صدر کاروان اسلامی مولانا غلام رسول حامی نے مسلمانوں کے اندر اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ہوئے شر پسند اور مسلکی منافرت پھیلانے والے عناصر سے باخبر رہنے کی عوام سے تلقین کی۔