بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے پہلی پورہ گاؤں میں اندرونی سڑک کی حالت کافی خراب ہے۔ پہلی پورہ ہاکبارہ گاؤں کی اس سڑک پر جمع پانی اور کیچڑ کی وجہ سے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Inner Roads of Pahlipora village Dilapidated
بانڈی پورہ کے پہلی پورہ گاؤں کے لوگ سڑک کی خستہ حالی سے پریشان مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ سڑک کی حالت کافی زیادہ خراب ہے، کچھ سڑکیں ابھی بھی زیر آب ہیں اور کچھ پر کیچڑ جمع ہے، اسی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق حالیہ دنوں ہوئی بارشوں کی وجہ سے سڑکیں مزید خراب ہوگئی ہیں اور اس وجہ سے آمد و رفت میں لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ برسوں سے اندرونی سڑکوں کی حالت جوں کی توں ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے کئی دفعہ اعلیٰ حکام تک اس بات کو پہنچایا لیکن پھر بھی اس کا ازالہ نہیں کیا گیا، نتیجتاً لوگوں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ یہاں سڑکوں کی تعمیر کی جانی چاہئے تاکہ مستقبل میں انہیں ایسے مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔