ای ٹی وی بھارت نے جب اس سلسلے میں بلاک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا معائنہ کیا تو وہاں صرف 3 ملازمین موجود تھے جب کہ یہاں دس افراد پر مشتمل اسٹاف تعینات ہے۔
بانڈی پورہ: محکمۂ دیہی ترقی کے ملازمین ڈیوٹی سے غیر حاضر - absent employees
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نوگام سوناواری علاقے میں لوگوں نے شکایت کی ہے کہ یہاں محکمہ دیہی ترقی میں موجود ملازمین اکثر ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
محکمہ دہیی ترقی کے ملازمین ڈیوٹی سے غیر حاضر
یہ بھی پڑھیں:کشمیر میں بارہمولہ – بانہال ریل خدمات بدھ سے بحال ہوں گی
ایک شخص نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر ملازمین 30 سے 50 ہزار تک تنخواہیں حکومت سے وصول کرتے ہیں تو وہ اپنے پیشے کے ساتھ کیوں انصاف نہیں کررہے ہیں-
ادھر ای ٹی وی بھارت نے جب اس مسئلے پر متعلقہ بلاک ڈیولپمنٹ افسر ہدایت احمد سے رابطہ کیا تو انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے میں ایکشن لیں گے اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف ایک جواب طلبی نوٹس نکالیں گے-