ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ اس سروے کے لئے 12 تربیت یافتہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ اور یہ ٹیمیں 14 اہم مقامات اور 35 معمولی مقامات کی نشاندہی کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سروے کا مقصد نقل مکانی کرنے والی قبائلی آبادی کی شناخت کرنا ہے ۔تاکہ ایک ڈیٹا بیس مرتب کیا جائے ۔اور قبائلی آبادی کی سماجی و معاشی حالت سے واقفیت ہوسکے ۔
انہوں نے کہا کہ اس عمل سے تمام لوگوں میں ترقی کے یکساں اقدامات اٹھانے میں مدد فراہم ہوگی۔ اور جو امتیازی برتاؤ ہے اس کا خاتمہ ہو گا-