اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے افسران نے ہفتہ کو شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں محکمۂ آر اینڈ بی کے دفتر کا اچانک معائنہ کیا۔
یہ معلوم نہیں ہوپایا کہ چیکنگ کس کیس سے متعلق کی گئی۔ اینٹی کرپشن بیورو کی ایک ٹیم نے اچانک محکمۂ آر اینڈ بی کے ایگزیکٹیو انجینئر آفس کا اچانک دورہ کرکے چیکنگ کی۔
قیاس آرائیاں ہیں کہ یہ معائنہ سمبل میں برسوں سے زیر تعمیر نامکمل پل کے تعلق سے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ میں مارشل آرٹس مقابلے کا اہتمام
ادھر مقامی سماجی کارکن راتھر معراج نے اے سی بی کا محکمۂ آر اینڈ بی سمبل میں آنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں گہرائی تک محکمہ کی جانچ پڑتال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ محکمہ سمبل میں رشوت خوری کا مرکز بن گیا جس کے خلاف انہوں نے اے سی بی سے کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔