ضلع بانڈی پورہ کے مشتاق نامی استاد گزشتہ ایک ہفتہ سے لاپتہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کی ۱۳ تاریخ کو مشتاق احمد ڈیوٹی کے لئے نکلے تاہم وہ شام تک واپس نہیں لوٹے۔
ضلع بانڈی پورہ کے مشتاق نامی استاد گزشتہ ایک ہفتہ سے لاپتہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کی ۱۳ تاریخ کو مشتاق احمد ڈیوٹی کے لئے نکلے تاہم وہ شام تک واپس نہیں لوٹے۔
فون سے رابطہ نہ ہونے پر گھر والوں نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کے بارے میں رپوٹ درج کرائی۔
ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد سرکاری استاد ہیں اور وہ کئی برسوں سے اپنی خدمات بخوبی انجام دےرہے ہیں۔ رواں ماہ ۱۳ تاریخ سے وہ گمشدہ ہیں۔ ہم پو لیس کی اعلی حکام سے گزارش کرتے ہیں مشتاق احمد کو جلد از جلد تلاش کر ہمارے حوالے کریں۔
وہیں انکی ماں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کا بیٹا کسی کا قرض داریا دیگر کوئی معملات ہے تو ہم ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔