اردو

urdu

ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: 14 دکانداروں پر 49 ہزار روپے کا جرمانہ

بانڈی پورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے غلط کاروبار کرنے والے 14 لوگوں پر فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈرز ایکٹ کی خلاف وزری کے بعد 49 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہور احمد میر
جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہور احمد میر

By

Published : Mar 27, 2021, 11:43 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہور احمد میر نے ضلع میں 'فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈرز ایکٹ' کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر 14 غلط کاروباری افراد پر 49 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

وضح رہے کہ زائد قیمتوں کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے قیمتوں پر قابو پانے اور خلاف ورزیوں کی واقعات کے خلاف فوری کاروائی کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر ضلع میں معائنہ مہم شروع کی ہے۔

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہور احمد میر

یہ جرمانہ تاجروں کو فوڈ سیفٹی اور اے ڈی سی بانڈی پورہ کے روبرو درج معیارات سے متعلق مقدمات کی کارروائی کے دوران عائد کیا گیا۔

کارروائی کے دوران اے ڈی سی نے خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کو بھی قانونی قواعد ضوابط کی پابندی کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ، بزنس یونٹز کے ذریعہ فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈرڈز ایکٹ کے قواعد کی پابندی نہ کرنے کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ کارروائی کے دوران فوڈ سیفٹی آفیسر بھی موجود تھے۔

ایڈجسٹیٹنگ آفیسر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والی منڈیوں کا باقاعدہ معائنہ یقینی بنائیں اور زائد قیمتوں اور دیگر غلط کاموں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details