شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کووڈ -19 کی صورتحال کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہیں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے بتایا کہ یہ خوشی کا مقام ہے کہ ضلع میں پینتالیس سال کے عمر کے تمام لوگوں کو کووڈ ویکسین کے ٹیکے لگوائے گئے ہیں -
ڈاکٹر اویس احمد نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کووڈ مناسب طرز عمل کی پیروی کرتے رہیں اور وبائی امراض کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے رہنما خطوط پر عمل کرے ۔انہوں نے کہا کہ وبائی مرض کے خلاف جنگ ایک شخص یا ادارے کا کام نہیں بلکہ تمام لوگوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔