اردو

urdu

ETV Bharat / city

جلگاؤں میں 25 سالہ نوجوان نے کی خودکشی - گونڈ کھیل شیوارا

مہاراشٹر کے ضلع جلگاؤں کے سونالہ گاؤں کے ایک 25 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی.

Suicide
Suicide

By

Published : May 11, 2021, 10:18 AM IST

بتایا جارہا ہے کہ نوجوان نے پیر کو جمشید تعلقہ کے گونڈ کھیل شیوارا میں واقع اپنے کھیت میں درخت سے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت نلیش عرف بھوشن سداشیو پاٹل کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعے کے وقت وہ زرعی کاموں کے لئے گونڈ کھیل شیوارا گیا تھا ، جہاں پر اس نے یہ قدم اٹھایا۔
آس پاس کے کسانوں نے جب نوجوان کو درخت سے جھولتے ہوئے دیکھا، تو اس بات کی اطلاع پولیس کو دی گئی ۔ موقع پر پہنچے پولیس اہلکار نلیش کو پاہور میں واقع ہسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details