اردو

urdu

ETV Bharat / city

شہریت ترمیمی بل کے خلاف ملک گیر تحریک چلائی جائے گی

شہریت ترمیمی بل اگر راجیہ سبھا میں منظور ہوجاتا ہے تو اس کے خلاف نہ صرف ملک گیر تحریک چلائی جائے گی بلکہ اسے عدالت میں بھی چلینج کیا جائیگا۔

National President of the Welfare Party of India Syed Qasim Rasool Elias
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر سید قاسم رسول الیاس

By

Published : Dec 11, 2019, 8:48 PM IST

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر سید قاسم رسول الیاس نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک بھر میں این آر سی نافذ کرنے کے نام پر ملک کے عوام کو گمراہ کررہی ہے یہ دراصل اپنی ناکامیوں کی پردہ پوشی کی سازش ہے۔

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر سید قاسم رسول الیاس

ان کا کہنا ہے کہ لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل کی منظوری دستور ہند کی کھلی خلاف ورزی ہے، حکومت اس بل کے ذریعے ہندوؤں اور مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کی سیاست پر عمل پیرا ہے۔

ڈبلیو پی آئی کے مطابق وزیر داخلہ نے پڑوسی ملکوں سے آنے والے غیر مسلموں کے خیرمقدم کا ذکر ضرور کیا لیکن میانمار، چین، تبت اور سری لنکا میں بھی اقلیتوں پر مظالم ہورہے ہیں چین اور تبت سے آنیوالوں کے تعلق سے کوئی ذکر نہیں کیا گیا جس سے جانبداری کا صاف پتہ چلتا ہے کہ ڈبلیو پی آئی کے مطابق ترمیمی بل کی بنیاد پر این آر سی کا نفاذ مذہبی بنیاد پر امتیاز کی غمازی کرتا ہے، اس لیے ملک گیر سطح پر اس کا بائیکاٹ کیا جائیگا۔

سید قاسم رسول الیاس کے مطابق کوئی حکومت ایسا قانون نہیں بنا سکتی جو دستور کے منافی ہو لیکن موجودہ حکومت دنیا کو ایک پیغام دینا چاہتی ہے جو کسی بھی لحاظ سے ملک اور عوام کے حق میں نہیں ہے حکومت اگر واقعی ملک کی ترقی چاہتی ہے تو اسے ملک کے بنیادی مسائل پر توجہ دینی چاہیئے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہورہا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details