اردو

urdu

ETV Bharat / city

اورنگ آباد: استعمال شدہ سرجیکل گلوز کی کالابازاری کا پردہ فاش - شدہ سرجیکل گلوز برآمد

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں استعمال شدہ سرجیکل گلوز کی کالابازاری کا پردہ فاش پولیس نے کیا۔ کرائم برانچ نے ایم آئی ڈی سی والوج علاقے میں چھاپہ مار کر 19 ٹن استعمال شدہ سرجیکل گلوز ضبط کیے ہیں۔ یہ کاروائی ممبئی کرائم برانچ کے اشتراک سے کی گئی ہے۔

Unveiling of black market of used surgical gloves in Aurangabad
اورنگ آباد میں استعمال شدہ سرجیکل گلوز کی کالابازاری کا پردہ فاش

By

Published : Aug 26, 2020, 6:15 PM IST

ممبئی کرائم برانچ کی کارروائی میں استعمال شدہ سرجیکل گلوز کی کالا بازاری کا پردہ فاش ہوا ہے۔ کالابازاری کے اس کاروبار کے تار مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے بھی جڑے ہیں۔ پولیس کی کارروائی میں یہ بھی انکشاف ہوا، جس کے بعد لوکل کرائم برانچ نے ممبئی پولیس کے تعاون سے اورنگ آباد ایم آئی ڈی سی والوج کے ایک گوڈاؤن پر چھاپہ مار کر وہاں سے انیس ٹن کا مال کے استعمال شدہ سرجیکل گلوز برآمد کیا ہے۔

ویڈیو

پولیس نے اس معاملے میں ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا ہے، جس کا تعلق مالیگاؤں سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کا الزام ہے کہ یہ سرجیکل گلوز دوبارہ قابل استعمال بنائے جا رہے تھے۔ اس معاملے کی مزید جانچ پولیس کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details