متنازع قلمکار تسلیمہ نسرین کی اورنگ آباد آمد کی پرزور مخالفت کے معاملے میں اورنگ آباد کی سیشن کورٹ نے ایم پی امتیاز جلیل سمیت تمام ملزمین کو بری کردیا ہے۔ یہ فیصلہ اورنگ آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے سنایا۔
واضح رہے جولائی 2017 میں متنازعہ مصنفہ تسلیمہ نسرین کو ایک پروگرام میں شرکت کی غرض سے اورنگ آباد مدعو کیا گیا تھا۔ اس وقت ایم آئی ایم نے متنازعہ مصنفہ کی آمد کی پرزور مخالفت کی تھی جس کے نتیجے میں تسلیمہ نسرین کو ائیر پورٹ سے ہی واپس جانا پڑا تھا۔