ریاست مہاراشٹر مراٹھواڑہ میں اضافی بارش سے ہزاروں ایکڑ پر پھیلی فصلیں برباد ہو گئیں، جس کو لے کر ایم این ایس کی قیادت میں ڈیویژنل کمشنر آفس کے روبرو جاگرن دھرنا دیا گیا۔
دھرنا دینے والوں ایم این ایس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت نے کسانوں کی نقصان بھرپائی نہیں کی تو آنے والے وقت میں دھرنے میں شدت لائی جائے گی۔
مراٹھواڑہ میں اضافی بارش کسانوں کے لیے مصیبت ثابت ہوئی۔ ان کی کھڑی فصلیں برباد ہوگئیں، ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب ہو گئیں، جس کی وجہ سے کسانوں پر فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔