ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مذہبی مقامات کو کھولنے کو لیکر سیاست گرما گئی ہے، ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کہا تھا کہ آج وہ دوپہر میں مندر کھولنے کے لیے جائیں گے لیکن شیو سینا کے سبھی کارکن مندر پر پہنچ گئے جس کے بعد رکن پارلیمان امتیاز جلیل مندر کھولنے نہیں گئے۔
مذہبی مقامات کو کھولنے کو لیکر سیاست تیز
واضح رہے امتیاز جلیل آج دوپہر دو بجے مندر کھولنے جانے والے تھے، لیکن رکن پارلیمان امتیاز جلیل دو ستمبر کو مسجد میں نماز ادا کرنے کے معاملے پر ڈٹے ہوئے ہیں ان کا کہنا ہیکہ وہ نماز ادا کرکے رہیں گے۔
اورنگ آباد میں مذہبی مقامات کو کھولنے کو لیکر جاری سیاست اب گرماتی جارہی ہے، لیکن ایک ستمبر کو مندروں کو کھولنے کا الٹی میٹم دینے والے امتیاز جلیل اب بیک فٹ پر آگئے ہیں ان کا کہنا ہیکہ گنیش وسرجن جلوس کے پیش نظر پولیس کی اپیل پر انھوں نے کھڑ کیشور مندر کو کھولنے کا پروگرام ملتوی کردیا ہے، واضح رہے امتیاز جلیل آج دوپہر دو بجے مندر کھولنے جانے والے تھے، لیکن رکن پارلیمان امتیاز جلیل دو ستمبر کو مسجد میں نماز ادا کرنے کے معاملے پر ڈٹے ہوئے ہیں انکا کہنا ہیکہ وہ نماز ادا کرکے رہیں گے۔
اس پورے معاملے میں شیوسینا نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور امتیاز جلیل کے موقف کو ہندوؤں کے ساتھ جھوٹی محبت سے تعبیر کیا، ساتھ ہی کہا کہ امتیاز جلیل سیاست کررہے ہیں لیکن ان کی چالوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔