اردو

urdu

ETV Bharat / city

مالیگاؤں: سیول ہسپتال کو لیکر سیاست جاری

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن مالیگاؤں میں موجودہ دو سو بیڈ پر مشتمل جنرل سیول ہسپتال مقامی سیاست کا شکار بنا ہوا ہے۔

مالیگاؤں: سیول ہسپتال کو لیکر سیاست جاری
مالیگاؤں: سیول ہسپتال کو لیکر سیاست جاری

By

Published : May 11, 2020, 11:04 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں لاک ڈائون کےاعلان کے بعد سیول ہسپتال میں کورونا وائرس مریضوں کا علاج بند کر دیا گیا تھا۔ فی الحال نجی ہسپتالوں کو قرنطینہ مراکز بنایا گیا ہے جس میں جیون ہسپتال، نیا فاران ہسپتال اور منصورہ میڈیکل کالج شامل ہیں۔

گزشتہ روز کانگریس مئیر طاہرہ شیخ رشید نے شہر کے باہر درے گاؤں میں ریلائبل میدان میں ٹینٹ لگا کر قرنطینہ سینٹر بنانے کا منصوبہ ڈبلیو ایچ او کے ذمہ داران کو پیش کیا۔ نیز سابق رکن اسمبلی شیخ آصف حج ٹریننگ سینٹر ہال اسکول نمبر ایک کو قرنطینہ سینٹر بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

دوسری جانب حزب اختلاف کی جانب سے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج سرکاری ہسپتالوں میں ہی کرائے جانے کی مانگ کی جاری ہے۔

بر سر اقتدار گروپ اور حزب اختلاف کی جانب سے اس رسہ کشی میں کورونا وائرس مریضوں کو پریشانیوں کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔ شہر کی مقامی سیاست میں موجودہ رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی اور سابق رکن اسمبلی شیخ آصف کی بیان بازیاں جاری ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details