اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرزاغالب لائف ٹائم ایچیومینٹ ایوارڈ کی شاندار تقریب - مہاراشٹر

اس خوبصورت تقریب کے موقع پر محبان اردو سے اورنگ آباد کا وی آئی پی ہال بھرا ہوا تھا، اردو زبان و ادب کی ترقی و ترویج کے لیے خود کو وقف کردینے والے محبان اردو کو اس پروقار تقریب میں تہنیت پیش کی گئی۔

مرزاغالب لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ پروگرام

By

Published : Sep 9, 2019, 4:50 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 12:12 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہیتہ اکیڈمی کی جانب سے مرزا غالب لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سنہ دو ہزار سترہ،اٹھارہ تقسیم کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

اس تقریب میں معروف ادیب شمیم حنفی ، اور پروفیسر قاضی افضال حسین ،کو مرزا غالب لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈس سے نوازا گیا۔

اس پروقار تقریب میں ایک سو بائیس محبان اردو کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مرزاغالب لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ پروگرام

اس خوبصورت تقریب کے موقع پر محبان اردو سے اورنگ آباد کا وی آئی پی ہال بھرا ہوا تھا، اردو زبان و ادب کی ترقی و ترویج کے لیے خود کو وقف کردینے والے محبان اردو کو اس پروقار تقریب میں تہنیت پیش کی گئی اور ان کی خدمات کا سراہا گیا۔

اقلیتی امورکے مملکتی وزیر اتل ساوے، ایم پی امتیاز جلیل، اردو اکیڈمی کے صدر احمد رانا، اقلیتی امور کے پرنسپل سکریٹری شیام تاگڑے کی موجودگی میں معروف ادیب شمیم حنفی اورپروفیسر قاضی افضال حسین علی گڑھ کو مرزا غالب لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈس سے نوازا گیا، ان کے علاوہ ایک سو بیس محبان اردو کو بھی ایوارڈس دئے گئے۔

واضح رہے کہ کئی برسوں سے اردو اکیڈمی کی جانب سے ایوارڈ تقسیم کیے جارہے ہیں، لیکن یہ پہلا موقع رہا کہ تقسیم انعامات کا پروگرام ممبئی کے بجائے گہوارہ اردو اورنگ آباد میں منعقد ہوا، اس شایان شان تقریب میں ادیبوں، صحافیوں اور سماجی جہد کاروں کو تہنیت پیش کی گئی۔

ایوارڈ پانے والوں میں صحافی ندیم عصران، انقلاب ممبئی، مسلم کبیر، سعید پٹیل ،ادیبوں میں خان حسنین عاقب، سراج شولاپوری، اور ایم ایم شیخ قابل ذکر ہیں، انعام یافتگان کو شال مومنٹو اور چیک تفویض کیے گئے۔

اورنگ آباد میں پہلی مرتبہ ہوئے اس پروگرام میں کچھ بدنظمی بھی دیکھی گئی، لیکن مجموعی طور پر پروگرام کامیاب رہا ریاست کے اقلیتی امور کے مملکتی وزیر اتل ساوے نے اس موقع پر اردو والوں سے معذرت کی، اور یہ وعدہ کیا کہ مستقبل میں بھی ایوارڈ تقسیم کی تقریب اورنگ آباد میں ہی ہوگی اور شایان شان ہوگی۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 12:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details