مہاراشٹر حکومت کے ذریعہ ریاست میں تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت دئے جانے کے بعد مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے گیارہ کلیو میٹر فاصلے پر واقع ملک بھر میں مشہور گھشنیشور مندر کو بھی کھول دیا گیا۔
اورنگ آباد: گھشنیشور مندر میں امڈی بھیڑ
بھارت کے بارہ جیوتی لنگوں میں سے ایک گھشنیشور مندر اورنگ آباد سے گیارہ کلیو میٹر فاصلے پر واقع ہے، جہاں عقیدتمندوں کی بڑی تعداد پہچنتی ہے۔
مندر میں کرونا وائرس سے بچنے کے لئے سبھی احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس دوران مندر انتظامیہ ہر دو گھنٹے میں مندر کے احاطے میں سینیٹائزر کا چھڑکاؤ کر رہا ہے۔ عقیدتمندوں کی بڑی تعداد مندر پہچ رہی ہے لیکن اس دوران سماجی فاصلے اور ماسک کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔
مندر میں داخل ہونے کے لئے جو قطار لگائی گئی ہے اس میں سماجی فاصلے کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ عقیدتمندوں کو سینیٹائزر بھی مہیا کرایا جا رہا ہے۔
بھارت کے بارہ جیوتی لنگوں میں سے ایک گھشنیشور مندر بھی عقیدت مندوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کلکٹر کے احکام موصول ہونے کے بعد مندر کو عام بھکتوں (عقیدتمندوں) کے لیے کھول دیا گیا ہے۔