اردو

urdu

ETV Bharat / city

اورنگ آباد میں 15جولای تک کرفیو - اورنگ آباد کی خبریں

لازمی خدمات، طبی خدمات کے ساتھ ساتھ صنعتوں میں کام کرنے والے افراد کو اس سے چھوٹ دی گئی ہے۔

اورنگ آباد میں 15جولای تک کرفیو
اورنگ آباد میں 15جولای تک کرفیو

By

Published : Jul 3, 2020, 3:23 PM IST

مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں 15جولائی تک رات نو بجے سے صبح سات بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔

پولیس کمشنر چرنیجو پرساد نے جمعرات کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے معاملات میں اضافے کے مدنظر کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے نوٹفکیشن جاری کرکے بتایا کہ شہر میں 15جولائی تک دفعہ 144(1) (3)نافذ رہے گی۔

نوٹفکیشن میں بتایا گیا کہ شہر کے ہر چوک پر کافی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

نوٹفکیشن کے مطابق لازمی خدمات، طبی خدمات کے ساتھ ساتھ صنعتی اکائیوں میں کام کرنے والوں کو اس سے چھوٹ دی گئی ہے لیکن انہیں اپنے ادارہ کا شناختی کارڈ اپنے ساتھ لازمی طورپر رکھنا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details