اردو

urdu

ETV Bharat / city

اورنگ آباد: کرفیو نافذ - کرفیو

ریاست مہاراشٹرا کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا وائرس کا قہر لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ جمعے کو 80نئے مثبت کیس سامنے آنے کے بعد کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

اورنگ آباد: کورونا وائرس کے 80مثبت کیسز کے بعد کرفیو نافذ
اورنگ آباد: کورونا وائرس کے 80مثبت کیسز کے بعد کرفیو نافذ

By

Published : May 15, 2020, 10:39 PM IST

مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں جمعے کی دوپہر تک شہر میں کورونا وائرس کے 80 نئے مصدقہ مریض پائے گئے۔ حکومتی اطلاعات کے مطابق آج صبح 74 مریض مثبت پائے گئے تھے اور دوپہر میں مزید 4 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 80 ہو گئی ہے۔

اورنگ آباد میں اب کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر اب 829 ہو چکی ہے، اور کوویڈ-19 سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔

یہاں 13 مارچ کو پہلا مریض سامنے آیا تھا۔ اس کے بعد 26 اپریل تک صرف ایک دو اس طرح بہت کم نئے مریض سامنے آئے تھے، لیکن 27 اپریل کو اچانک ایک ہی دن میں 42 مریض ملے تھے اس کے بعد لگاتار یہ تعداد تیزی سے برھتی ہی جا رہی ہے اور ہر روز نئے مریضوں کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد یہ تعداد 829 ہو چکی ہے۔

آج اورنگ آباد شہر میں جو نئے مریض پائے گئے ہیں ان میں این 6سیڈکو 2 ، بڈی لین 1، روشن گیٹ 1 ، سنجے نگر 1 ، سادات نگر 1، بھم نگر ، بھاؤسنگھ پورہ 2 ، وسندھرا کالونی 1 ، ورنداون کالونی 3 ، نیا نگر 7 ، کیلاس نگر1 ، پنڈالیک نگر 8 ، سلک مل کالونی 6 ، ہمت نگر5 ، چاؤس کالونی1 ، بھوانی نگر4، حسین کالونی 15 ، پرکاش ٹاؤن 1، شیو کالونی 5 ، پنڈالیک نگر 1 ، حسین کالونی ، گلی نمبر 5 میں 2 ، رحیمانیہ کالونی 2 ، بیجی پورہ 5 ، ہنومان نگر 1 ، حسین نگر1 ، امر سوسائٹی 1، نیو ہنومان نگر 1 ، درگا ماتا مندر 1 یہ علاقے شامل ہیں۔

اس وباء کے تیزی سے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر ضلع انتطامیہ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے شہر میں 15مئی سے 17 مئی ان تین دنوں میں سخت کرفیو کو نافذ کر دیا ہے۔ اور اس ضمن میں کمشنر چرنجیوی پرساد اورنگ آباد شہر میں 144/3 کے تحت جاری کرفیو کے دوران سڑکوں پر گاڑی کو دیکھتے ہی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details