مہاراشٹر، شہر اورنگ آباد کے وسنتراؤ نائک چوک پر بی جے پی کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ متعدد کارکنان نے مہاراشٹر کے ریاستی وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے خلاف لاک ڈاون کے باوجود احتجاج کرکے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
اورنگ آباد: بی جے پی کا انل دیشمکھ کے خلاف احتجاج، استعفیٰ کا مطالبہ احتجاج کے دوران وزیر داخلہ انل دیشمکھ کا پتلہ بھی نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پولیس کی مستعدی سے پتلہ جلانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔
اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو قابو میں کرنے کے لیے ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے باوجود بی جے پی کے متعدد کارکنان نے اپنے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ وزیر داخلہ کے خلاف احتجاج کیا، جس میں سماجی دوری کا بھی کو خیال نہیں رکھا گیا تھا۔ گذشتہ روز 1600 سے زائد کورونا کے مثبت مریضوں کی تصدیق کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز مہاراشٹر کے وزیر داخلہ پر ہفتہ وصولی کا الزام ممبئی کے سابق پولس کمشنر پرمبیر سنگھ کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ایک خط لکھ کر کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے بی جے پی نے ریاستی حکومت کے خلاف مسلسل آواز بلند کررہی ہے اور وزیر داخلہ سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کررہی ہے۔