ریاستِ مہاراشٹرا کے اورنگ آباد ضلع گرام پنچایت میں مجلس اتحاد المسلمین نے 65 سے زیادہ سیٹوں پر جیت حاصل کرکے بہترین کارکرددگی کا مظاہر کیا ہے۔ حالانکہ اب بھی متعدد مقامات سے خبریں مصول ہونا باقی ہے، ایک اندازے کے مطابق مجلس اتحاد المسلمین 70 سے زائد سیٹوں پر کامیا ہوسکتی ہے۔ جب کامیاب امیدواروں کے حامی مجلس کی جیت پر جشن منارہے ہیں۔
مجلس اتحادالمسلین گرام پنچایت انتخاب کے ذمہ دار شیخ احمد نے پارٹی کی کامیابی پر مجلس کے سبھی ذمہ داران اور کارکنان کو جیت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔