اردو

urdu

اورنگ آباد میں کورونا کے 87 نئے معاملے درج

اورنگ آباد میں اب تک کورونا کے 14640 مریض سامنے آئے ہیں۔ 484 کورونا مریضوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 10901 صحتیاب ہوئے ہیں اور زیر علاج 3255 مریض ہیں۔

By

Published : Aug 3, 2020, 10:05 AM IST

Published : Aug 3, 2020, 10:05 AM IST

اورنگ آباد میں کورونا کے 87 نئے معاملے درج
اورنگ آباد میں کورونا کے 87 نئے معاملے درج

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 3 آگست کی صبح ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 87 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اورنگ آباد ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے۔

ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 14640 ہوگئی ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔

ضلع میں 484 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 10901 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 3255 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔

بھارت میں کورونا کیسز 18 لاکھ سے زائد



انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں، سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ اسپاٹ بنائے گئے ہیں۔ کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں، ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹائزیشن کا کام جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details