اردو

urdu

ETV Bharat / city

اورنگ آباد: بغیر ماسک گھومنے والوں سے 30 لاکھ کا جرمانہ وصول

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کورونا وبا کے دوران بنا ماسک گھومنے والوں سے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔ یہ جرمانہ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن نے لیا ہے۔

Aurangabad: 3 lacs fine imposed on those who did not wear masks
اورنگ آباد: بنا ماسک گھومنے والوں سے 30 لاکھ کا جرمانہ وصولا گیا

By

Published : Oct 13, 2020, 6:22 PM IST

گذشتہ چھ مہینوں سے اورنگ آباد میں کورونا وبا کا قہر جاری ہے اور ہر روز اورنگ آباد ضلع میں سینکڑوں کی تعداد میں کورونا کے مریض سامنے آ رہے ہیں، جس کو دیکھتے ہوئے اورنگ آباد انتظامیہ کے آستک کمار پانڈے نے ایک ٹاسک فورس بنائی ہے، جس میں سابق فوجیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ جو شہر کے مختلف مقامات اور چوراہوں پر کھڑے رہ کر بنا ماسک راستے پر گھومنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کر کے جرمانہ وصول کر رہے ہیں۔ اب تک اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی ٹاسک فورس نے تیس لاکھ سے زیادہ کا جرمانہ وصول کیا ہے۔

ویڈیو

اورنگ آباد میونسپل کمیشنر آستک کمار پانڈے کا کہنا ہے کہ بنا ماسک گھومنے والوں سے اس لیے جرمانہ وصول کیا جا رہا ہے کہ وہ کورونا وبا کو لے کر احتیاط برتیں اور اپنا اور اپنے افراد خاندان کو کورونا سے محفوظ رکھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details