اردو

urdu

ETV Bharat / city

کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کرنے والا ملزم گرفتار

اورنگ آباد کی کرائم برانچ پولیس نے ناسا پروجیکٹ کے نام پر ڈھائی کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے، پولیس کا دعوی ہے کہ ہائی پروفائل گروہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فرضی پروجیکٹ میں لوگوں کو سرمایہ کاری پر راغب کرتا تھا.

کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کرنے والا ملزم گرفتار
کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کرنے والا ملزم گرفتار

By

Published : Jan 18, 2020, 9:31 PM IST

اس طرح درجنوں لوگ اس جعل سازی کا شکار ہوئے،جعل ساز گروہ کے سرغنہ کو ناسک سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پیش ہے ایک رپورٹ

کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کرنے والا ملزم گرفتار

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بڑے سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپئے کا چونا لگانے کا معاملہ اورنگ آباد میں سامنے آیا ہے، کرائم برانچ یونٹ نے ناسک ضلع میں چھاپہ مار کر ابھیجیت پانسارے نامی اہم سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا دعوی ہے کہ ملزم نے شہر کے ایک نامور وکیل کی مدد سے مقامی سرمایہ کاروں کو ناسا ریکٹر پروجیکٹ نامی فرضی پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کیا اور تقریباً ڈھائی کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کر فرار ہو گیا۔

پولیس کا دعوی ہے کہ ابھیجیت پانسارے نے ناسا ریکٹر پروجیکٹ کی آڑ میں ریاست بھر میں پچیس سے زائد سرمایہ کاروں سے کروڑوں روپے اینٹھے ہیں۔ ملزم کے خلاف تین سال قبل ناسک میں بھی جعل سازی کا مقدمہ درج ہے۔ اس وقت ملزم نے خود کو پولیس کا اعلی افسر ظاہر کیا تھا، ملزم کے قبضے سے کمپیوٹر ، لیمی نیشن مشین کے علاوہ پرنٹر، اسکینر اور اعلی کوالیٹی کے شناختی کارڈ ضبط کیے گئے ہیں۔

پولیس کا دعوی ہے کہ یہ گروہ قومی سلامتی سے جڑے معاملات میں لوگوں کو سرمایہ کاری پر راغب کرتا تھا اور انتہائی پروقار انداز میں سرمایہ کاروں کو اپنے جال میں پھانستا تھا جبکہ ان کا دور تک ناسا پروجیکٹ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ کرائم برانچ پولیس نے ہائی پروفائل گروہ کے سرغنہ کو ضرور دبوچ لیا ہے لیکن اس میں مزید افراد کی شمولیت کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ باوصوق ذرائع کے مطابق کچھ خواتین بھی اس گروہ کا حصہ تھیں۔ پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details