اردو

urdu

ETV Bharat / city

جاکو راکھے سائیاں مارسکے نہ کوئے - مہاراشٹر

اورنگ آباد میں واقع سات کونڈےآبشارکودیکھنے آئے ایک سیاح  کا اچانک پیر پھسلنے سے 70 فٹ نیچے کھائی میں گر گیا

جاکو راکھے سائیاں مارسکے نہ کوئے

By

Published : Aug 25, 2019, 3:23 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 4:25 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے اورنگ آباد میں واقع سات کونڈے آبشار کو دیکھنے آئےایک سیاح کااچانک پیر پھسلنے سے 70 فٹ نیچے کھائی میں گر گیا ۔

جاکو راکھے سائیاں مارسکے نہ کوئے

واضح رہے کہ ممبئی کے باندرا میں رہنے والے اشوک بہاؤ گذشتہ روز اجنتا غار دیکھنے آئے تھے۔

اس غار کو دیکھنے کے بعد اشوک اجنتا کا سات کونڈے آبشار دیکھنے کو پہاڑی پر گئے جہاں اشوک کا پاؤں پھسل گیا اور وہ آبشار کے پانی کے ساتھ 70 فٹ نیچے کھائی میں گر گئے۔

کچھ دیر پانی میں تیرنے کے بعد اشوک ایک پتھر کا سہارا لیکر باہر آوازے دینے لگے، قریب سے گزرنے والوں نے اشوک کی آواز سن کر پولیس اور غار کے ملازمین کو اطلاع دی۔

جس کے بعد ان لوگوں نے اشوک کو رسی کی مدد سے مسلسل دو گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد باہر نکالا لیا ۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 4:25 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details