اردو

urdu

ETV Bharat / city

مراٹھواڑہ میں کورونا سے ایک دن میں 46 اموات

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس وبا سے 46 افراد کی موت ہوگئی جبکہ اس دوران اس علاقے میں کورونا کے 1،606 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

By

Published : Sep 19, 2020, 5:12 PM IST

46 deaths in one day from Corona in Marathwada
مراٹھواڑہ میں کورونا سے ایک دن میں 46 اموات

ضلع صدر مقامات سے جمع کردہ اعدادوشمار کے مطابق آٹھ اضلاع میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر اورنگ آباد ہے، جہاں 313 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 13 افراد کی موت ہوئی ہے، اس کے بعد لاتور میں 303 نئے کیسز سامنے آئے اور اس سے 10 افراد کی موت ہوئی، بھیڑ میں 178 نئے کیسز اور سات اموات، ناندیڑ میں 283 نئے کیسز ااور پانچ اموات، پربھنی میں 88 نئے کیسز اور پانچ اموات، عثمان آباد میں 275 نئے کیسز اور چار اموات، جالنہ میں 119 نئے کیسز اور دو اموات اور ہنگولی میں 46 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس دوران مہاراشٹر میں اب تک کورونا کے 11.67 لاکھ کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس وبا کے باعث 31،756 افراد کی موت بھی ہوئی ہے، ریاست میں کورونا کے 8.34 لاکھ مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں، مہاراشٹر میں کورونا کے 3.88 لاکھ ایکٹیو کیسز ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details