کورونا سے متاثرہ افراد میں بلیک فنگس کی علامات پائی جارہی ہیں، اب تک اورنگ آباد شہر میں بلیک فنگس سے 16 افراد کی موت ہوئی ہے۔
اس بات کی جانکاری میونسپل کارپوریشن کے شعبہ ہیلتھ کی انچارج ڈاکٹر نتیا پاڈلکر نے دی ہے۔
ڈاکٹر پاڈلکر کا کہنا ہے کہ ایسے کورونا کے مریض جنہیں شوگر بھی ہو، ایسے مریضوں کو بلیک فنگس کا زیادہ خطرہ لاحق رہتا ہے۔ ہوا کے ذریعے بلیک فنگس کے جراثیم پیٹ میں چلے جاتے ہیں۔