اردو

urdu

By

Published : Sep 13, 2021, 2:38 PM IST

ETV Bharat / city

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 148 نئے کیسز

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں کورونا معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ آج کورونا سے چار لوگوں کی موت ہوگئی۔

148 new cases of corona in Marathwada
148 new cases of corona in Marathwada

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 148 نئے کیسز سامنے آئے اور اس وباسے چار مریضوں کی موت ہوگئی،طبی احکام نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔

مراٹھواڑہ خطے کے تمام ضلع صدرمقامات سے جمع کی گئی تفصیلات کے مطابق خطے کے تمام آٹھ اضلاع میں بیڑ سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں 70 نئے کیسزسامنے آئے اور دو مریضوں کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 29 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی اور دو لوگوں کی موت ہوگئی۔

لاتور میں 25 اور عثمان آباد میں 21 افراد متاثر ہوئے ۔ ناندیڑ ، پربھنی اور جالنہ میں ایک ایک کیس درج کیا گیا ہے۔


(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details