اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوجوانوں کو روزگار مہیا کرانے کے لیے روزگار میلہ - اورنگ آباد

تعلیمی قابلیت اور صلاحیت کے باوجود روزگار سے محرومی آج کے نوجوانوں کا سب سے سنگین مسئلہ ہے۔

job fair

By

Published : Mar 6, 2019, 8:41 PM IST


بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس اور علاقائی میمن جماعت کے اشتراک سے میگا جاب فیئر کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ ویڈیو

اس میں کئی ملٹی نیشنل اور دیگر کمپنیز نے حصہ لیا جس سے کئی نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوا۔

ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کی جانب سے ملک بھر میں نوجوانوں کو روزگار مہیا کرانے کے لیے جاب فیئر منعقد کیے جاتے ہیں۔

اس سلسلے میں اورنگ آباد میں 34 ویں روزگار میلے کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں امیدواروں نے شرکت کی اور سینکڑوں امیدواروں کا انتخاب بھی ہوا۔ ان میں ایسے بھی امیدوار تھے جنہوں نے پہلی بار انٹرویو دیا اور کامیاب بھی ہوئے۔

تنظیم کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ نوجوان چند بنیادی باتوں کا خیال رکھیں تو ملٹی نیشنل کمپنی کے دروازے ان کے لیے کھل سکتے ہیں۔

ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کی ملک بھر میں 900 سے زیادہ برانچیس کام کر رہی ہیں۔

اے ایم پی کے ذمہ داروں کا دعویٰ ہے کہ ملک اور بیرون ملک میں بھی روزگار کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں جن میں جرمنی، سنگاپور، سعودی عرب، ملیشیا اور امریکہ شامل ہے۔

اورنگ آباد میں ہوئے اس جاب میلے کو ان معنوں میں بھی اہم کہا جاسکتا ہے کیونکہ 300 سے زیادہ امیدواروں کو روزگار حاصل ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوجوانوں کو روزگار مہیا کرانے کے لیے روزگار میلہ

اورنگ آباد: اے ایم پی اور میمن جماعت کے اشتراک سے میگا جاب فیئر

کثیر تعداد میں طلبا و طالبات نے شرکت کی

تقریباً 300 امیدواروں کا ملٹی نیشنل اور دیگر کمنیز کے ذریعے انتخاب ہوا

ABOUT THE AUTHOR

...view details