اردو

urdu

ETV Bharat / city

'مودی جیسا جھوٹا وزیرا عظم ملک نے کبھی بھی نہیں دیکھا'

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ 'میں نے کئی وزرائے اعظم کو دیکھا ہے کہ مگر مودی جیسے جھوٹے وزیرا عظم کو نہیں دیکھا ہے۔وہ نوجوانوں کے دماغ پر غلط انداز سے اثر انداز ہورہے ہیں۔

ممتا بنرجی

By

Published : May 8, 2019, 12:13 AM IST

پرولیا میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ 'اگر مودی ملک میں دوبارہ اقتدار میں آگئے تو ملک تباہ ہوجائے گا اور وہ تاریخ کو بدل دیں گے۔ آئین اور جغرافیہ بھی اپنی حالت پر نہیں رہے گا۔ بی جے پی کے نظریات خطرناک، وہ ہتھیاروں کے ساتھ جلوس نکالتے ہیں اورلوگوں کو تشدد پر آمادہ کرتے ہیں۔

ممتا بنرجی
ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی گزشتہ پانچ سالوں سے اقتدار میں ہیں؟ ان سالوں میں انہوں نے کیا کیا؟انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے لوگ ہتھیار لے کر گھوم رہے ہیں اور لوگوں کو ڈراتے اور دھمکاتے ہیں۔ ہم خو ف زدہ ہونے والوں میں نہیں ہیں۔ ہم جے ہند اور وندے ماترم کا نعرہ لگاتے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہاکہ مودی کہتے ہیں کہ ' بنگال میں درگا پوجا اور سرسوتی پوجا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ممتا بنرجی نے پوچھا کہ کیا مودی بابو درگا پوجا، کالی پوجا اور سرسوتی پوجا خود کرتے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ جب بنگال بحران میں ہوتا ہے اس وقت مودی یہاں نہیں آتے ہیں اور جب ووٹ لینے کا وقت آتا ہے تو مودی یہاں آتے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی اپنے زیر اقتدار ریاستوں میں ماؤنوازوں پر قابو پانے میں ناکام رہ ہیں۔ جب کہ ہم نے جنگل محل میں امن قائم کیا ہے۔ مگر جنگل محل کی ترقی کے فنڈ کو مرکزی حکومت نے روک دیا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی نے اچھے دن کے نام پر 12ہزار کسانوں کو خودکشی پر مجبور کردیا۔ تین کروڑ نوجوان ان کے اچھے دن کے نام پر بے روزگار ہوگئے۔ مودی ملک میں کالا دھن واپس لانے میں ناکام رہے۔ ملک میں مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی دنگے پر یقین رکھتی ہے اور عوام کوایک دوسرے کے خلاف لڑاتے ہیں۔آسام میں 22لاکھ ہندؤں کے نام بھی این آر سی میں نہیں ہے۔ان لوگوں کے ہاتھ بنگالیوں کے قتل سے خون آلود ہیں۔ یہ لوگ بنگالی اور بہاریوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ بنارکھا ہے مگر بنگال میں این آر سی کو نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔آسام میں بی جے پی حکومت نے آدی واسی کسانوں سے زمین چھین لیا ہے۔ جب کہ ہم نے آدی واسیوں کو زمین کا حق دیا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بایاں محاذ کے دور اقتدار میں ہم پر کئی حملے ہوئے، کئی مرتبہ زخمی بھی ہوئے مگر ہم کسی بھی صورت میں خوف زدہ نہیں ہوئے اور عوا م کیلئے ہماری جد و جہد جاری رہی۔امرتسر۔ کولکاتا انڈسٹری کوری ڈور جو ڈانکونی، پانا گڑھ ہوتے ہوئے رگھوناتھ پور سے گزررہا ہے۔اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔اس علاقے میں پہلے ہی چار صنعتیں قائم ہوچکی ہیں۔یہاں سنتھالی اسکول، اولی چک ڈکشنری اسکرپٹ متعارف کرایا گیا ہے۔بنگال سروس امتحان بھی سنتھالی زبان میں ہورہے ہیں۔ہم نے تمام طبقات کیلئے کام کیے ہیں۔ہمارے یہاں تعصب اور بھید بھاؤ نہیں ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اترکاش بنگلہ پروجیکٹ کے تحت ہر سال 6لاکھ نوجوانوں کو اسکیلٹریننگ دی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details