'بسنت تہوار' بڑے پیمانے پر بیر بھوم ضلع کے شانتی نکیتن میں واقع مرکزی یونیور سٹی وشو بھارتی میں منایا جاتا رہا ہے ۔مگر کرونا وائرس کے پیش نظر یونیورسٹی گرانٹ کمیشن نے مجمع جمع کرنے سے منع کرنے کی وجہ سے پہلی مرتبہ یونیورسٹی کی تاریخ میں یہ تہوار نہیں منایا گیا ہے۔
نوبل انعام یافتہ رابندر ناتھ ٹیگور نے 'بسنت تہوار' (ڈول)منانے کی شروعات کی تھی ۔شوبھارتی یونیورسٹی اپنے قیا م کے پہلے سال ہی سے یہ تہوار بہت ہی اہتمام مناتی رہی ہے اور یہ تہوار یونیورسٹی کا سب سے بڑا سالانہ پروگرام ہوتا تھا ۔اس میں شرکت کرنے کیلئے پوردنیا سے لوگ یہاں آتے تھے اور ہزاروں کا مجمع ہوتا تھا ۔تاہم کل سوموار کو یونیورسٹی کا دروازہ بند رہا اور کسی کو بھی باہر سے اندر آنے کی اجازت نہیں تھی۔