بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما محمد رفیق وانی نے کہا ہے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے ملک کی ہمہ گیر ترقی کے ساتھ ساتھ مسلمانوں اور اقلیتوں کے لیے بہت کام کیا ہے۔وانی نے اننت ناگ میں انجہانی اٹل بہاری واچپائی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی تصویر پر پھول بھی نچھاور کیے۔
Good Governance Day in Anantnag: گوڈ گورننس ڈے پر اٹل بہاری واجپائی کو خراج عقیدت پیش - گوڈ گورننس ڈے پراننت ناگ میں تقریب
ملک کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی Former Prime Minister Atal Bihari Vajpayee کے یوم پیدائش کے موقع پر آج بھارتیہ جنتا پارٹی نے ضلع اننت ناگ میں گڈ گورننس کے تحت پروگرام کا اہتمام Good Governance Day Held in Anantnag کیا۔پروگرام میں انجہانی اٹل بہاری واجپائی کی خدمات کو یاد کیا گیا۔
اننت ناگ میں پارٹی کارکنوں کی جانب سے گوڈ گورنینس ڈے کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد رفیق وانی نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی نے اپنی دور حکومت میں ہر کسی فرد کی ترقی کے لیے نمایا خدمات انجام دیے ہے۔انہوں نے کہا کہ انجہانی وزیر اعظم نے غریبوں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے لیے بہت ساری اسکمیں متارف کی تھیں جو آج کے دور میں بھی چل رہی ہیں۔
اس موقع پر اٹل بہاری واجپائی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر عوامی خدمات اور فلا و بہبود کے لیے پنکا ملک سمیت کئی کارکنوں اور افراد کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ہم آپ کو بتا دیں کہ اٹل بہاری واجپئی 25 دسمبر 1924 کو کرشنا دیوی اور کرشنا بہاری واجپئی کے گھر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1939 میں بی جے پی کی سرپرست تنظیم راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
سابق وزیر اعظم واجپائی کا 16 اگست 2018 کو دہلی کے ایمس ہسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ انہیں سنہ 2015 میں بھارت کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا گیا تھا۔ اٹل بہاری واجپائی وہ واحد رہنما تھے جو جواہر لال نہرو کے بعد تین بار وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے۔