اردو

urdu

ETV Bharat / city

بانہال سے بڈگام ریل خدمات بحال - banihal budgam rail service

جموں و کشمیر میں کورونا کی دوسری لہر میں اضافہ کے چلتے سات ہفتوں تک بند رہنے کے بعد آج بانہال بڈگام ریل سروس پھر سے شروع کر دی گئی ہے۔

فوٹو
فوٹو

By

Published : Jul 1, 2021, 7:52 PM IST

آج پھر سے ان پٹری پر ٹرین دوڑتی نظر آگئی ،ایسا لگتا ہے کہ ایک بے جان جسم میں جان آگئی۔ سات ہفتوں تک مسلسل بند ہونے کے بعد بانہال سے بڈگام تک ریل خدمات جزوی طور پر بحال ہو گئی ہے ۔

بانہال سے بڈگام ریل خدمات بحال

محکمہ ریلوئے نے اگر چہ آج صبح سے اور شام کے اوقات ریل سروس کو بانہال سے بڈگام تک چلنے کی اجازت دی ہے ۔تاہم بارہمولہ کی جانب سے ریل خدمات تاحکم ثانی معطل رہے گی۔

کووڈ کیسز میں اضافہ کے بعد محکمہ ریلوے نے 10مئی کو بانہال سے بارہمولہ تک چلنے والی ریل خدمات کو معطل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد میں اس میں کئی بار توسیع کر دی گئی تھی اور سات ہفتوں تک مسلسل بند رہنے کے بعد آج پھر سے ریل خدمات بحال ہو رہی ہے ۔

انتظامیہ کے اس فیصلے سے عوام میں کافی خوشی دیکھنے کو ملی۔ لوگوں کے مطابق اس سے نہ صرف کرایہ کم لگتا ہے بلکہ مسافر وقت پر اپنے مقام پر پہنچ جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details