پہلگام، اننت ناگ: جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع سیاحتی مقام پہلگام میں ان دنوں سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد ہورہی ہے۔ لیکن اس درمیان ایک واقعہ نے سب کو افسردہ کردیا۔ جہاں ایک گرتے ہوئے درخت کی زد میں آجانے کے سبب ایک سیاح گھوڑا سمیت ہلاک ہو گیا۔ Tourist was Killed after Falling Tree In Pahalgam۔ تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کا رہنے والا 65 سالہ سنجے دھنکر شیو دیکر نامی ایک سیاح پہلگام کے بائسرن میں گھوڑے پر سیرو تفریح پر مشغول تھا جس دوران اچانک ایک وسیع درخت گر گیا جس کی زد میں مذکورہ سیاح گھوڑا سمیت آگیا اور دونوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی.
Tourist was Killed after Falling Tree In Pahalgam: پہلگام میں پیڑ کی زد میں آکر سیاح گھوڑا سمیت ہلاک - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز
ضلع اننت ناگ کے سیاحتی مقام پہلگام میں ایک غیر ریاستی سیاح گھوڑا سمیت اس وقت ہلاک ہو گیا Tourist Dies in Pahalgam جب وہ ایک وسیع گرتے ہوئے درخت کی زد میں آگیا۔
Tourist was Killed after Falling Tree In Pahalgam: پہلگام میں پیڑ کی زد میں آکر سیاح گھوڑا سمیت ہلاک
بتایا جارہا ہے کہ انتظامیہ نے اس سلسلہ میں فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ جگہ پہنچ کر سیاح کی لاش کو پبلک ہیلتھ سینٹر پہلگام کے مردہ گھر میں منتقل کردیا ہے اور لاش کو وارثین کے حوالے کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: