اردو

urdu

ETV Bharat / city

Kashmir Weather Update وادی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش شروع - anantnag news

جموں و کشمیر میں خشک موسمی صورتحال کے درمیان موسمی صورتحال میں اچانک تبدیلی آگئی، جس کے ساتھ ہی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

وادی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش شروع
وادی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش شروع

By

Published : Sep 28, 2022, 8:59 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش شروع ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق جموں و کشمیر میں خشک موسمی صورتحال کے بیچ صورتحال میں تبدیلی آگئی۔ بدھ کی شام گرج چمک کے ساتھ میدانی علاقوں میں ہلکی جبکہ پہاڑی علاقوں میں درمیانی اور تیز بارشیں شروع ہوگئیں۔

وادی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش شروع

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں جموں و کشمیر میں ہلکی بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی تھی، محکمہ موسمیات کے مطابق 29 ستمبر کو چند ایک مقامات پر ہلکی بارشیں ہونے کے امکان کا ظاہر کیا ہے تاہم بعد میں مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کا مکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شبانہ درجہ حرارت میں بھی کچھ بہتری آئی ہے۔ thunderstorm with rain in jammu and kashmir

سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 22.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 22.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ thunderstorm with rain in jammu and kashmir

یہ بھی پڑھیں : Kashmir Weather کشمیر میں بارشوں کے بعد خشک موسم کی پیش گوئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details