علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ تیس برس قبل ناشری نام سے ایک لنک روڈ تعمیر کی گئی تھی لیکن اس سڑک کو اتنا وقت گذرنے کے بعد بھی پختہ نہیں کیا گیا۔ ان تیس برسوں کے دوران نہ ہی سڑک کی مرمت کی گئی نہ ہی میگڈم بچھایا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ لنک روڈ خاص کر میوہ باغات میں جانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے تاہم خستہ حالی کے سبب لوگوں کو سڑک سے گذرنے میں کافی دشواری ہوتی ہے۔سڑک پر بڑے بڑے گڑھے بن گئے ہیں۔بارش کے دوران مذکورہ سڑک پر چلنا پھرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ مذکورہ سڑک پر چلنے کے دوران گاڑیاں بھی خراب ہوجاتی ہیں۔