اردو

urdu

By

Published : Aug 1, 2019, 7:09 PM IST

Updated : Aug 1, 2019, 8:05 PM IST

ETV Bharat / city

اننت ناگ: کمسن بچی سے ریپ: ملزم کو سخت سزا

ریاست جموں کے کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نو برس کی معصوم بچی سے ریپ کے کیس میں ملزم کو دس برس قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

کمسن بچی سے ریپ کے کیس میں ملزم کو سخت سزا

استغاثہ کے مطابق ضلع اننت کے کہری بل علاقہ کے رہنے والے اشفاق احمد خان نے چھہ جولائی 2017 کی شب پڑوس میں رہنے والی ایک کمسن بچی کے ساتھ ریپ کیا۔

اننت ناگ: کمسن بچی سے ریپ: ملزم کو سخت سزا

اس معاملے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اننت ناگ خلیل احمد چودھری نے بدھ کے روز کی ۔

عدالت نے ملزم اشفاق احمد خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے دس برس قید اور پچاس ہزار روپیے جرمانے کی سزا سنائی۔

فیصلہ کے مطابق اگر مجرم جرمانہ کی رقم ادا کرنے میں ناکام رہا تو سزا میں مزید چھہ ماہ کی توسیع کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 2017 میں پیش آنے والے اس واقعہ کے آئندہ روز متاثرہ کے والد نے نزدیکی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

Last Updated : Aug 1, 2019, 8:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details