حسنین مسعودی ریاستی ہائی کورٹ کے سابق جج رہے ہیں۔ وہ دو ماہ قبل نیشنل کانفرنس میں شامل ہوئے اور پارلیمانی انتخابات میں سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی اور کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر کو شکست دے کر اننت ناگ پارلیمانی نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔
'محبوبہ کی شکست سے پی ڈی پی کا خاتمہ شروع' - سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی
اننت ناگ کے نو منتخب رکن پارلیمان حسنین مسعودی نے کہا کہ محبوبہ مفتی کی شکست سے ان کی پارٹی کا خاتمہ شروع ہوچکا ہے۔
حسنین مسعودی
انتخابات میں کامیابی کے بعد انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کی۔
اس موقع پر حسنین مسعودی نے کہا کہ جنوبی کشمیر سے پی ڈی پی کا خاتمہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں ریاست کے خصوصی تشخص کا دفاع کریں گے۔
Last Updated : May 25, 2019, 12:45 PM IST