اردو

urdu

ETV Bharat / city

SIA Raids in Multiple Locations: ایس آئی اے نے عسکری فنڈنگ معاملے میں چھاپہ مارا

جموں و کشمیر کی سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے ) نے عسکری فنڈنگ معاملے میں دلی، ہریانہ اور کشمیر میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر تلاشی لی۔ SIA Conducts Search in Anantnag

By

Published : Apr 10, 2022, 10:17 PM IST

ایس آئی اے نے عسکری فنڈنگ معاملے میں تلاشیاں لی
ایس آئی اے نے عسکری فنڈنگ معاملے میں تلاشیاں لی

حوالہ فنڈنگ اور عسکری تنظیم لشکر کو فنڈنگ کے معاملے میں اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایس آئی اے) نے دہلی، کشمیر کے ضلع اننت ناگ اور ہریانہ میں فرید آباد علاقے میں بھی چھاپے مارے۔ SIA Conducts Search in Anantnag

ایس آئی اے کے مطابق یہ کارروائی دلی میں جیش محمد کے اوور گراونڈ ورکرز (او جی ڈبلیو) کی سرگرمیوں کے خلاف اطلاع پر کی گئی۔ ایس آئی اے کے مطابق جن مقامات پر چھاپے مارے وہ مشتبہ ملزمان کے ہیں جو عسکری سرگرمیوں اور حوالہ سرگرمیوں یا عسکری فنڈنگ میں ملوث رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Encounter in Srinagar: سرینگر تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک

ایس آئی اے کے مطابق چھاپوں کے دوران موبائیل فون، سم کارڈز اور دیگر ڈیجٹیل آلات کو ضبط کرلیا گیا ہے اور اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی کارورائیوں کے بعد عسکری معاملات کی تحقیقات کیلئے جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے اسٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے ) کا قیام عمل میں لایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details