اردو

urdu

ETV Bharat / city

اچھہ بل ٹراوٹ مچھلی فارم عدم توجہی کا شکار - کشمیر

وادی کشمیر کا آب و ہوا ٹراوٹ مچھلیوں کی پیداوار کے لئے کافی موزوں مانا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وادی میں ٹراوٹ مچھلیوں کی پیداوار کو فروغ دینے کے لئے سینکڑوں فارم قائم کئے گئے ہیں۔

اچھہ بل ٹرائوٹ مچھلی فارم عدم توجہی کا شکار

By

Published : Jul 6, 2019, 3:58 PM IST

تاہم یہاں ایسے کئی ٹراوٹ مچھلیوں کے فارم موجود ہیں جو محکمہ مچھلی پالن کی عدم توجہی کا شکار ہوئے ہیں۔ جن میں اچھہ بل ٹراوٹ مچھلی فارم بھی شامل ہے۔

اچھہ بل ٹرائوٹ مچھلی فارم عدم توجہی کا شکار

ضلع اننت ناگ کے صحت افزا مقام اچھہ بل میں قائم ٹراوٹ مچھلی فارم کی حالت خود متعلقہ محکمہ کی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔

فارم میں مچھلی پالن کے لئے اچھہ بل کے سرسبز و شاداب پہاڑیوں کے دامن میں موجود قدرتی چشمے کا صاف و شفاف پانی استعمال کیا جاتا ہے۔

صاف صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مچھلی فارم میں کیچڑ اور کوڑا کرکٹ جمع ہونے سے پانی آلودہ ہو چکا ہے جس کا براہ راست اثر فارم میں پلنے والی نایاب ٹراوٹ مچھلیوں پر پڑ رہا ہے۔

مذکورہ فارم میں مچھلیوں کی فروخت سے اچھی خاصی آمدنی حاصل ہونے کے باوجود بھی اسکی دیکھ بال کے تئیں محکمہ مچھلی پالن کی غیر سنجیدگی فارم کی نا گفتہ بہہ حالت سے صاف عیاں ہے۔

مقامی لوگ بھی فارم کی اس حالت پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف وادی میں ٹراوٹ مچھلیوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کی باتیں کی جا رہی ہیں تو دوسری جانب اس نایاب اور منفرد مچھلی کے فارموں کو قدرت کے سہارے چھوڑ دیا جاتا ہے۔

مچھلی پالن کو چاہئے کہ وہ ٹراوٹ مچھلیوں کی پیداوار کو فروغ دینے کے لئے سینٹروں و فارموں کی ساخت کو بحال کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔ تاکہ ان منفرد اور نایاب مچھلیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details