یوم جمہوریہ Republic Day کے پیش نظر وادی کشمیر میں تمام سیکورٹی انتظامات Security Heightened Across Jammu & Kashmir کو سخت کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی ممکنہ حملے کو ناکام بنانے کے لیے سیکورٹی فورسز کو متحرک کر دیا گیا ہے۔
Security Tight in Anantnag یوم جمہوریہ 26 جنوری کی تقریبات کے پیش نظر اننت ناگ میں بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پر امن اور احسن طریقے سے انعقاد کیلئے اننت ناگ اور اس کے ملحقہ جات علاقوں کے علاوہ حساس مقامات پر سیکورٹی کے اضافی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز کو کسی بھی ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تقریبات کے پر امن انعقاد کے لیے تمام تر سیکورٹی انتظامات کو حمتی شکل دی جاچکی ہے اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ لائحہ عمل مرتب دیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو ناکام بنایا جائے۔
مزید پڑھیں:Grenade Attack in Srinager: سرینگر میں گرینیڈ حملہ، پولیس افسر سمیت سات زخمی
اننت ناگ میں کے کھنہ بل کے علاوہ دیگر ضلع صدر مقامات پر بھی پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی طرف سے سیکورٹی فورسز پختہ انتظامات کئے گئے ہیں