اردو

urdu

ETV Bharat / city

اننت ناگ: بی ایس ایف قافلے پر حملہ، 4 زخمی

جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے مل پورہ قاضی گنڈ میں آج دوپہر عسکریت پسندوں نے بی ایس ایف کے ایک قافلہ پر حملہ کردیا، جس کے بعد بی ایس ایف کی جانب سے جوابی کاروائی کی جارہی ہے۔ فائرنگ میں 2 مقامی افراد کے علاوہ 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

اننت ناگ کے مل پورہ میں بی ایس ایف کانوائے پر حملہ
اننت ناگ کے مل پورہ میں بی ایس ایف کانوائے پر حملہ

By

Published : Aug 12, 2021, 4:52 PM IST

Updated : Aug 12, 2021, 10:57 PM IST

اننت ناگ میں قاضی گنڈ کے قریب نامعلوم عسکریت پسندوں نے بی ایس ایف قافلہ پر اچانک فائرنگ کردی، جس کے بعد بی ایس ایف اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔ گذشتہ 6 گھنٹوں تک دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اننت ناگ کے مل پورہ میں بی ایس ایف قافلے پر حملہ

بی ایس ایف اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری فائرنگ میں 2 مقامی افراد اور 2 سیکوریٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی ہوئے مقامی افراد کی شناخت دنتار کے رہنے والے ساحل یعقوب بھٹ اور کلگام کے رہنے والے شاہد فاروق شیخ کی حیثیت سے کی گئی جبکہ ساحل یعقوب بھٹ کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ فائرنگ میں ایک سی آر پی ایف کا جوان اور ایک فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ تازہ اطلاع کے مطابق بی ایس ایف اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اننت ناگ کے مل پورہ میں بی ایس ایف قافلے پر حملہ

قبل ازیں کشمیر زون پولیس کے مطابق عسکریت پسندوں نے قومی شاہراہ پر بی ایس ایف قافلے پر فائرنگ کی تاہم حملے میں کسی کے زخمی ہونے اطلاع نہیں ہے۔ پولیس اور سی آر پی ایفس اور فوج کے سینیئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

اننت ناگ کے مل پورہ میں بی ایس ایف کانوائے پر حملہ

ذرائع کے مطابق حملہ آور عسکریت پسند قریبی عمارت میں موجود ہیں جسے محاصرہ میں لیا گیا ہے۔ وہیں قومی شاہراہ کو آمدروفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

Last Updated : Aug 12, 2021, 10:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details