جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اتوار کی صبح ہونے والے ایک مسلح تصادم میں چار جنگجوؤں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع اننت ناگ کے واتری گام میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے اتوار کی صبح مذکورہ گاؤز میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران وہاں موجود جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان مسلح تصادم ہوگیا۔
تادم تحریر تصادم میں چار عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے اور ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔
ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کے نام مظفر، عمر، سجاد یہ تینوں کلگام کے رہنے والے تھے جبکہ چوتھے کا نام گلزار عرف پاپا بتایا گیا ہے جو شیرپورہ کا رہنے ولا تھا۔
اننت ناگ میں تصادم، چار عسکریت پسند ہلاک متعلقہ فوجی افسر نے بتایا کہ گزشتہ شب انھیں اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں چند عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں اور اس کے بعد فوج نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور عسکریت پسند بھاگنے کی کوشش کرنے لگے تب ہی جوابی کارروائی میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔
متعلقہ افسر نے مزید بتایا کہ چاروں ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت کی جارہی ہے اور ان کے پاس سے بھاری مقدار میں گولہ بارود ملنے کا امکان ہے۔