جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے سینئر رہنما سجاد غنی لون اور عمران رضا انصاری نے اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں بی جے پی سے وابستہ سرپنچ اور ان کی اہلیہ کی ہلاکت پر سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پیپلز کانفرنس کی جانب سے جاری ایک مذمتی بیان میں کہا گیا کہ بی جے پی کے سرپنچ غلام رسول ڈار اور اس کی اہلیہ پر ہوئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔"
پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج ایک بار پھر ایک کشمیری کنبہ تشدد کا شکار ہوگیا، کئی بچے یتیم ہوگئے۔