اردو

urdu

ETV Bharat / city

نیٹ 2021 میں بجبہاڈہ کے رؤف احمد شیخ کا شاندار مظاہرہ - رؤف احمد شیخ

وادی کشمیر میں گزشتہ روز نیٹ (NEET) 2021 کے نتائج سامنے آئے ہیں، جس میں وادی کشمیر کے کئی نوجوانوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

نیٹ 2021 میں بجبہاڈہ کے رؤف احمد شیخ کا شاندار مظاہرہ
نیٹ 2021 میں بجبہاڈہ کے رؤف احمد شیخ کا شاندار مظاہرہ

By

Published : Nov 2, 2021, 8:30 PM IST

ان ہی نوجوانوں کی طرح حلقہ انتخاب بجبہاڈہ کے کھرم علاقہ سے تعلق رکھنے والے رؤف احمد شیخ نے بھی نیٹ 2021 میں 720 میں سے 606 نمبرات حاصل کرکے اپنا لوہا منوایا ہے، اس حوالے سے جونہی ان کے اہل خانہ کو اطلاع ملی تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔

نیٹ 2021 میں بجبہاڈہ کے رؤف احمد شیخ کا شاندار مظاہرہ

کھرم بجبہاڈہ میں رہنے والے رؤف کے گھر میں تو جیسے عید کا سماں ہے۔گھر میں رشتہ داروں کی آمد کے ساتھ ساتھ رؤف کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رؤف نے کہاکہ ان کی ابتدائی تعلیم سریگفوارہ میں ہوئی اور بعد میں والدین نے انہیں آگے کی تعلیم کے لیے سرینگر میں واقع پرے پورہ بھیج دیا، جہاں سے انہوں نے میڈیکل کی کوچنگ حاصل کی۔

رؤف نے بتایا کہ ’نیٹ میں یہ ان کا دوسرا موقع تھا، جبکہ اس دوران انہیں کئی دقتوں کا سامنا بھی کرنا پڑا، کیونکہ کھرم بہت ہی دورافتادہ علاقہ ہے، جہاں پر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، رؤف کے چچا کا کہنا ہے کہ نتائج کے اعلان کے بعد جب ہمیں اطلاع ملی تو ہماری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

بجبہاڑہ: پینے کے پانی کو بوند بوند ترستی عوام

انہوں نے کہا کہ رؤف کی کامیابی سے پورا علاقے خوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کے نوجوان غلط عادتوں کے شکار ہورہے ہیں۔ انہوں نے تمام نوجوانوں کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details