تفصیلات کے مطابق آج صبح ضلع اننت ناگ کے واگہامہ علاقہ کے رہنے والے 28 سالہ سہیل احمد خان نامی ایک نوجوان جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بجبہاڑہ پازال پورہ پر فوج کی گاڑی کی زد میں آگیا گیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
فوجی گاڑی کی زد میں نوجوان شدید زخمی، متعلقہ ویڈیو زخمی نوجوان کو سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد مقامی نوجوانوں نے فوج کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر دھرنا دیا۔ ان کا الزام ہے کہ فوجی گاڑی نے جان بوجھ کر بائک سوار نوجوان کو ٹکر ماردی۔
دھرنے کی وجہ سے کافی دیر تک شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی۔ تاہم پولیس کی مداخلت کے بعد احتجاجی منتشر ہوئے اور ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہو گئی ۔